فیفا ورلڈ کپ : نیٹ فلکس صارفین کیلیے خوشخبری

Date:

فیفا نے 2026 کے فٹ بال ورلڈ کپ کی مناسبت سے نیا گیم ’فیفا ورلڈ کپ، لانچ ایڈیشن‘ متعارف کروا دیا ہے، یہ گیم نیٹ فلکس صارفین کیلیے بالکل مفت ہوگا۔

یہ گیم نیٹ فلکس گیمز کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے اور اسے باضابطہ طور پر 11 جون کو ریلیز کیا جا رہا ہے۔

عالمی فٹبال تنظیم فیفا نے ویڈیو گیمز کی دنیا میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 2026 ورلڈ کپ کے لیے نئی فٹبال گیم ’فیفا ورلڈ کپ، لانچ ایڈیشن‘متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ گیم 11 جون کو نیٹ فلکس کے گیمنگ پلیٹ فارم “نیٹ فلکس گیمز” پر جاری کی جائے گی، جبکہ اس کی ریلیز کو 2026 فٹبال ورلڈ کپ کے آغاز کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔

فیفا کا کہنا ہے کہ گیم صرف نیٹ فلکس سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہوگا اور اسے کھیلنے کے لیے کسی اضافی فیس کی ضرورت نہیں ہوگی۔

گیم میں ورلڈ کپ میں شریک تمام 48 ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ 16 مختلف اسٹیڈیمز میں میچز کھیلنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، فیفا کے مطابق گیم میں 1200 سے زائد فٹبالرز کو شامل کیا گیا ہے۔

خصوصی بات یہ ہے کہ کھلاڑی اپنے اسمارٹ فون کو کنٹرولر کے طور پر استعمال کرسکیں گے اور کیو آر کوڈ اسکین کرکے ٹی وی سے کنیکٹ ہو سکیں گے، ایک وقت میں چار افراد مل کر بھی گیم کھیل سکیں گے۔

فیفا کے مطابق یہ گیم ایک طویل المدتی منصوبے کا آغاز ہے، جس میں مستقبل میں مزید فیچرز اور دیگر پلیٹ فارمز کی سپورٹ بھی شامل کی جائے گی۔ واضح رہے کہ 2026 فٹبال ورلڈ کپ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں 11 جون سے شروع ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

US striking Iran in response to downing of helicopter, military says

The US has launched strikes on Iran after President...

Markets whipsaw as AI sell-off resumes

New York — Stocks swung in volatile trading Tuesday...

Israel strikes Iran in retaliation for Iranian attacks

Iranian media reported explosions in Tehran, Tabriz and Isfahan....

India’s youth are fuming. A Boston University graduate wants to fix that

India’s youth have had enough. After years of exam scandals,...