لاہور میں کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقے میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد زخمی حالت میں بھاگ گئے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ 12 سے 15 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی، دہشت گرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جدید ہتھیاروں، ڈرون ٹیکنالوجی سے دہشت گردوں کو سراغ لگایا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مفرور دہشت گردوں کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
یہ پڑھیں: سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ‘فتنہ الخوارج’ کے خطرناک کمانڈر سمیت 13 دہشت گرد گرفتار
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب میں سی ٹی ڈی انٹیلی جنس آپریشنز کے دوران ‘فتنہ الخوارج’ کے خطرناک کمانڈر سمیت 13 دہشت گرد گرفتار کرکے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کیا تھا۔
حکام نے انکشاف کیا تھا کہ گرفتار دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد، 4 آئی ای ڈی ، 8 ڈیٹونیٹرز، حفاظتی فیوز وائر اور ممنوعہ لٹریچر و اسٹیکرز برآمد کیے گئے تھے۔
گرفتار دہشت گردوں کی شناخت مختار احمد، یونس، فیروز خان، ولی، اویس، فرمان، مومن، عدنان، راجہ فیصل، رضا خان، غلام شبیر، راؤ ساجد اور مختار شاہ کے ناموں سے ہوئی تھی۔


