ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کو غیر اخلاقی ویڈیو بھیجی، ابتدائی تفتیش میں انکشاف

Date:

لاہور (5 جون 2026): مومنہ اقبال کیس کی ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ (ن) لیگی رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے اداکارہ کو غیر اخلاقی ویڈیو بھیجی۔

مومنہ اقبال کی مدعیت میں ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمے میں ابتدائی تفتیش میں یہ بھی سامنے آئی کہ ملزم نے اپنے موبائل فون سے تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کے بعد تفتیشی حکام کے حوالے کیا، ملزم نے اداکارہ اور ان کی بہن رمشا اقبال کو غیر اخلاقی ویڈیو بھیجی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ثاقب چدھڑ کی اہلیہ سمیرا نے بھی اپنے موبائل فون سے مومنہ اقبال کو دھمکیاں دیں، سمیرا نے تاحال اپنا فون این سی سی آئی اے کے حوالے نہیں کیا۔

یہ بھی انکشاف ہوا کہ غیر اخلاقی ویڈیو بھیجنے کیلیے جو سم استعمال کی گئی اس کا ای ایم آئی نمبر ثاقب چدھڑ کے موبائل سے میچ کر گیا۔

اس سے قبل اداکارہ کی بہن رمشا اقبال نے ثاقب چدھڑ کے الزامات کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ثاقب چدھڑ ثابت کرے کہ اس نے کروڑوں کیش اور تحائف دیے ہیں، ہم اس کے جھوٹے الزامات کے خلاف عدالت جا رہے ہیں۔

رمشا اقبال نے کہا کہ میری بہن کو مسلسل ہراساں کیا گیا، ہراسانی کے خلاف آواز اٹھائی تو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، مظلوم ہونے کے باوجود الٹا ہمیں کٹہرے میں کھڑا کر دیا گیا، دھمکی دی گئی کی شادی نہ کی تو مومنہ کی اے آئی ویڈیو بنا کر وائرل کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

US striking Iran in response to downing of helicopter, military says

The US has launched strikes on Iran after President...

Markets whipsaw as AI sell-off resumes

New York — Stocks swung in volatile trading Tuesday...

Israel strikes Iran in retaliation for Iranian attacks

Iranian media reported explosions in Tehran, Tabriz and Isfahan....

India’s youth are fuming. A Boston University graduate wants to fix that

India’s youth have had enough. After years of exam scandals,...